وزارت داخلہ کا پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری

وزارت داخلہ نے پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن میں رینجرز 2 ماہ کے لئے پنجاب بھر تعینات کی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کالعدم ٹی ایل پی کی قیادت سے کافی مذاکرات کئے، صبح بھی 11 بجے ان سے رابطہ ہوا، چھٹی مرتبہ وہ اس دھرنے کی طرف آرہے ہیں، بنیادی طور پر جشن عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس نکالا تھا اور اسے دھرنے میں تبدیل کردیا، میں سیاسی کارکن ہوں، سمجھتا ہوں ملک میں امن ہونا چاہئے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ غیر ملکی طاقتیں ہم پہ پابندیاں لگانا چاہتی ہیں، غیر ملکی طاقتوں کی نظر ہمارے ایٹمی اثاثوں پر ہیں، یہ دہشت گرد ہوچکے ہیں، ہمارے 3 جوان شہید ہیں اور 70 زخمی ہیں، میرے فرائض میں شامل ہے کہ میں لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کروں، پنجاب رینجرز کو 60 دن کیلئے پنجاب حکومت کے ڈسپوزل پر دے دیا گیا ہے، اینٹی ٹیرارسٹ ایکٹ کا اختیار بھی 60 دن کیلئے پنجاب حکومت کے حوالے کرتا ہوں، میں پنجاب کو رینجرز کے حوالے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کررہا ہوں، ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، ان کا ایجنڈا کچھ اور نہ ہوتا تو میں کچھ اور کہتا، فرانس کا سفیر پاکستان میں ہے ہی نہیں لیکن وہ نہیں مانتے، اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ ان کا ایجنڈا کچھ اور ہی ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں انہوں نے اپنے وعدے پورے نہیں کئے، وزیر اعظم عمران خان نے دو دفعہ بلا کر کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کام کریں، میں نے ایف آئی اے کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ جو سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کریں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی، مجھے ڈر ہے اس تنظیم پر بین الاقوامی پابندی نہ لگ جائے اور یہ دہشت گردوں کی فہرست میں نہ آجائیں، بطورِ سیاسی ورکر میری سوچ ہے کہ مذاکرات کے دروازے بند نہ ہوں، ان لوگوں نے کلاشنکوفوں سے پولیس پر فائرنگ کی ہے، پنجاب حکومت کو اختیار دے دیا ہے کہ 60 دن کیلئے رینجرز کو جہاں چاہیں استعمال کریں، ملک کے حالات بڑی عجیب صورتحال سے گزر رہے ہیں، لال مسجد کے آپریشن پر کسی کو خوشی نہیں ہوئی تھی، میں آرٹیکل 147 کے تحت پنجاب میں 7 دنوں کے لیے رینجرز تعینات کررہا ہوں، ابھی بھی درخواست کرتا ہوں کلعدم تحریک لبیک والے چلیں جائیں۔

The post وزارت داخلہ کا پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email