کورولش عثمان کے تیسرے سیزن میں کس معروف کردار کی موت ہونے والی ہے؟

عظیم سلطنت عثمانیہ پر بننے والے ترکی کے مشہور ڈراما سیریل کورلش عثمان کی پروڈکشن ٹیم کی جانب سے شیئر کی گئی بالا خاتون کی نئی تصویر نے مداحوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورلش عثمان کی پروڈکشن ٹیم نے سیریز کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس سیریز کی اگلی قسط کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں ایک بالا خاتون کی تصویر بھی ہے جس میں وہ شدید زخمی حالت میں نظر آرہی ہیں۔

پروڈکشن ٹیم نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ عثمان بے کے انتقام کی آگ ٹیکفورس کو جلا دے گی۔

بالا خاتون کی تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ سمجھا جارہا ہے کہ بالا خاتون مر جائیں گی۔

The post کورولش عثمان کے تیسرے سیزن میں کس معروف کردار کی موت ہونے والی ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email