کالعدم تنظیم کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ انتہائی قابلِ مذمت ہے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد اور فائرنگ انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مذہبی جماعت کے مارچ بارے میں کہا کہ کالعدم تنظیم کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد اور فائرنگ انتہائی قابلِ مذمت ہے جس میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے اور 253 زخمی ہیں، ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری بطریق احسن نبھائے گی۔

The post کالعدم تنظیم کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ انتہائی قابلِ مذمت ہے، عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email