لاہور کے انتخابی مقابلے کا اثر پنجاب بھر پر پڑے گا ، راجہ پرویز اشرف

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ لاہور کے انتخابی مقابلے کا اثر پنجاب بھر پر پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے پارٹی عہدیداروں نے ملاقات کی جس میں این اے 133کے ضمنی الیکشن کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ یہ صرف اسلم گل کا نہیں پیپلز پارٹی کا الیکشن ہے ، لاہور کے انتخابی مقابلے کا اثر پنجاب بھر پر پڑے گا۔

ملاقات میں سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید،اسلم گل،عثمان ملک،رانا عرفان،نعیم دستگیر،امجد میو،ڈاجٹر خیام،علامہ یوسف اعوان ، سومی گل،گل نواز،شیری حق نواز اور دیگر نے شرکت کی۔

 اس سے قبل سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں آجکل مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے ، موجودہ حکومت نے اپنی کمپین میں ہمیشہ کہا گیس اور بجلی مہنگی ہو تو وزیراعظم چور ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ جب ہماری حکومت تھی کروڈ آئل کا بیرل 137 ڈالر کا تھا اور بجلی کا یونٹ چار روپے تھا ، کروڈ آئل کا بیرل اس وقت 70 ڈالر کا ہے اور یونٹ اٹھارہ روپے پہ پہنچ گیا ہے ، آج کوئی گھر ایسا نہیں جس میں نوجوان بیروزگار نہ ہو ، دوسرے مماملک سے لیبر کا پاکستان آنے کا دعویٰ کیا جاتا تھا یہاں قرضہ اور بڑھا دیا گیا ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا تھا کہ قرضہ ادا کررہے ہیں تو قرضہ کم ہونا چاہیے وہ تو بڑھ رہاہے ، حکومت وقت کا سب سے بڑا فرض عوام کو سہولیات و روزگار میسر کرنا ہے ، وزراعظم سے وزراء تک سب بس گزشتہ حکومتوں پر الزام تراشی کرتے ہیں ، ہمارے دور میں زراعت میں انقلاب آیا ، اس وقت گندم رکھنے کی جگہ نہیں تھی آج یو کرائن سے منگوا رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا تھا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مہنگائی کو ختم کر کے قیمتیں نیچے لائیں ، پیپلزپارٹی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری رہیگا اور اس حکومت کو چلتا کریں گے ، این اے133کے ضمنی انتخاب  میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے ، 133 حلقے کے عوام سے درخواست ہے وہ مہنگائی کو ریجیکٹ کریں۔

انہوں نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی کی شروع دن سے منصوبہ بندی تھی کے پارلیمانی حربہ استعمال کیا جائے ، ایک بار پھر کوشش کریں گے اپوزیشن ملکر عدم اعتماد لائے ، جب تک اکٹھے نہیں ہوں گے ، کامیابی نہیں ہو گی ، ن لیگ کے پاس نمبرز زیادہ ہیں ، جب آپ عدم اعتماد کی طرف جاتے ہیں تو آپس میں اعتماد کرتے ہیں ، ہم نے ہمیشہ تحمل کی سیاست کی اور تنقید کے باوجود تہذیب میں رہتے ہوئے جواب دیا ہے۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا تھا کہ آپ ووٹنگ مشین لانا چاہتے ہیں تو لائیں مگر اس پہ جو ہمارے تحفظات ہیں ان کو مل بیٹھ کر دور کریں ، یہ بھی سیاسی شوبدہ بازی ہے کہ موٹر سائیکل والے کو سستہ پیٹرول دیں گے ، اسد عمر پیٹرول کی قیمتیں بتایا کرتے تھے ، اب وہ وزیر ہیں اس کو ٹھیک کریں ، انہوں نے گزشتہ حکومتوں کو گالی گلوچ کے علاوہ کچھ نہیں کیا ، یہ حکومت تو منزل کے راستے کا تعین ہی نہیں کر سکی۔

The post لاہور کے انتخابی مقابلے کا اثر پنجاب بھر پر پڑے گا ، راجہ پرویز اشرف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email