وزیراعظم سے سینیٹر عون عباس بپی کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر عون عباس بپی نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر عون عباس بپی نے ملاقات کی جس میں وزیرِ اعظم کے جنوبی پنجاب پر خصوصی توجہ کے تحت ترقیاتی پیکیج کے مثبت اثرات پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں جنوبی پنجاب کی عوام کے ریلیف کیلئے کسان کارڈ اور صحت کارڈ کے اجراء پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت احساس ٹارگٹڈ سبسڈی آن کموڈٹیز پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا تھا جس میں وزیرِ اعظم کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے نظام پر پیش رفت اور حتمی شکل سے آگاہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے سبسڈی کی تکمیل کو جلد یقینی بنانے اور عوام میں اس کے بارے میں آگاہی بڑھانے کی ہدایات دی۔

عمران خان نے کہا تھا کہ ذیادہ سے ذیادہ لوگ اس سے استفادہ حاصل کر سکیں ، حکومت عوام کے ریلیف کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ، براہِ راست سبسڈی سے معاشی طور پر کمزور طبقے کو مدد ملے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ عالمی سطح پر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ، حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنا نے کی کوشش کر رہی ہے ، بین الاقوامی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے اثر کو مقامی سطح پر منتقل ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں مشیرِ خزانہ شوکت ترین ، معاونِ خصوصی برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور منیر احمد خان نے شرکت کی تھی۔

The post وزیراعظم سے سینیٹر عون عباس بپی کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email