حکومت عوام کے ریلیف کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے ریلیف کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت احساس ٹارگٹڈ سبسڈی آن کموڈٹیز پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اعظم کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے نظام پر پیش رفت اور حتمی شکل سے آگاہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے سبسڈی کی تکمیل کو جلد یقینی بنانے اور عوام میں اس کے بارے میں آگاہی بڑھانے کی ہدایات دی۔

عمران خان نے کہا کہ ذیادہ سے ذیادہ لوگ اس سے استفادہ حاصل کر سکیں ، حکومت عوام کے ریلیف کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ، براہِ راست سبسڈی سے معاشی طور پر کمزور طبقے کو مدد ملے گی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ، حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنا نے کی کوشش کر رہی ہے ، بین الاقوامی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے اثر کو مقامی سطح پر منتقل ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں مشیرِ خزانہ شوکت ترین ، معاونِ خصوصی برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور منیر احمد خان نے شرکت کی۔

The post حکومت عوام کے ریلیف کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ، وزیرِ اعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email