بھارتی اداکارہ کترینہ کیف شادی پر کس مشہور ڈیزائنر کا جوڑا پہنیں گی؟

بھارت کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اپنی شادی پر بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی کا ڈیزائن کیا ہوا جوڑا پہنیں گی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف رواں سال نومبر یا دسمبر میں ساتھی اداکار وکی کوشل سے شادی کرنے والی ہیں اور دونوں اداکاروں کی شادی کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں جبکہ کترینہ کیف اپنی شادی پر بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی کا ڈیزائن کیا ہوا جوڑا پہنیں گی۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کے بارے میں کچھ عرصے سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں مگر دونوں کی جانب سے ہمیشہ یہ کہہ کر ان خبروں کی تردید کی گئی کہ دونوں صرف اچھے دوست ہیں۔

The post بھارتی اداکارہ کترینہ کیف شادی پر کس مشہور ڈیزائنر کا جوڑا پہنیں گی؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email