نوجوان کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے قوت ہوتے ہیں ، فرخ حبیب

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے قوت ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کیمونسٹ پارٹی چائنہ کے شعبہ بین الاقوامی امور کے زیر اہتمام ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ڈی سی پی سی کی دعوت پر اس ویبنار میں پی ٹی آئی اور حکومت پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2019 میں مجھے آئی ڈی سی پی سی کی جانب سے پی ٹی آئی کےرکن کے طور پر چین کی ترقی اور خوشحالی کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ،  چین اور پاکستان آل ویدر اسٹریٹیجک کوآپریشن پر مبنی شراکت دار ہیں ، ہماری دوستی نے بین الاقوامی تعلقاتِ کے لیے باہمی احترام اور اعتماد کی اعلیٰ مثال قائم کی، رواں سال پاک چین تعلقات کی 70 ویں سالگرہ ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ نوجوان کے وفود کا تبادلہ دوطرفہ تعلقات کا اہم حصہ ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کو نوجوانوں تک منتقل کررہے ہیں ، نوجوان کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے قوت ہوتے ہیں ، یہ جان کر خوشی ہوئی کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا میں 22 ملین سے زیادہ نوجوان پارٹی ممبران ہیں جن کی عمریں 35 سال سے کم ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ سی پی سی نے میرٹ پر مبنی نظام بنایا،یہ نوجوانوں کو سیاسی نظام میں تعلیم حاصل کرنے اور فروغ دینے کے بہت زیادہ مواقع فراہم کرتا ہے ، میرٹ پر مبنی اس نظام کو وزیر اعظم عمران خان نے کئی مواقعوں پر بہت سراہا ہے ، وزیراعظم عمران خان کا بھی یہی ویژن ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر سیاسی نظام تشکیل دیا جائے ، نیا پاکستان کا نعرہ ملک کے متوسط ​​طبقے سے تبدیلی کے لیے ووٹ دینے کی سیاسی اپیل کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے پڑھے لکھے نوجوانوں کا خیال تھا کہ انہوں نے ملک کا مستقبل سنوار لیا ہے ، نوجوانوں کی امیدوں کو پورا کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان دن رات کام کررہے ہیں ، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے نیشنل جاب پورٹل بنایا گیا ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ماضی میں نوجوانوں کی ترقی میں ناقص تعلیم اور تربیت رکاوٹ تھی ، کامیاب جوان پروگرام کے لئے مختص100 ارب میں سے 28 ارب جاری کیے جاچکے ہیں ، کامیاب جوان پروگرام (کے جے پی) کے تحت 155 اضلاع کا بزنس انڈیکس تیار کیا گیا جس کا مقصد اضلاع کے کاروبار کے انتخاب کے رجحان کو جاننا تھا ، ایک لاکھ نوجوانوں کو ہنر پر مبنی وظائف کی فراہمی پر 6.5 ارب روپے جاری کیے گئے۔

The post نوجوان کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے قوت ہوتے ہیں ، فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email