پاکستان کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق فیصلہ ہونے تک ساتھ ہے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق فیصلہ ہونے تک ساتھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ فاشسٹ بی جی پی حکومت کشمیر میں ظلم کی تمام حدیں کراس کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں پاکستانی اور کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں ، آج کے دن بھارتی افواج نے کشمیر پر 1947 میں قبضہ کیا تھا ، غیر قانونی بھارتی قبضہ کشمیریوں کا جذبہ آزادی ختم نہیں کرسکا۔

عمران خان نے کہا کہ بہادر کشمیریوں پر جنگی جرائم ڈھا کر نسل کشی کی جارہی ہے ، کشمیریوں پر وحشانہ تشدد کے باوجود جذبہ آزادی بڑھ رہا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں روزانہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں ، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود اردادیت ملنے تک پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ بڑی ناانصافی کے خاتمے تک پاکستان اپنا تعاون جاری رکھے گا ، پاکستان کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق فیصلہ ہونے تک ساتھ ہے۔

The post پاکستان کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق فیصلہ ہونے تک ساتھ ہے ، وزیر اعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email