فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2021 کیلئے تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان

فوجی فرٹیلائزر کمپنی  نے سال 2021 کے لیے تیسری سہ ماہی کے مالی  نتائج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  27 اکتوبر 2021 کو ہونے والے فوجی فرٹیلائزر کمپنی ( ایف ایف سی) لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں  بورڈ نے 30 ستمبر 2021 کو  اختتام پذیر ہونے والی نو ماہ کی مدت کے نتائج کا اعلان کیا۔

اس عرصے  میں  کمپنی نے 15.89 ارب روپے کا مستقل خالص منافع حاصل کیا جبکہ فی شیئر کمائی 12.49 روپے رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔

ایف ایف سی نے اس مدت کے دوران 1867 ہزار ٹن یوریا کی پیداوار حاصل کی جبکہ اس کی مجموعی سیلز آمدنی 73.59 ارب روپے رجسٹر  ہوئی۔

متعلقہ کمپنی کی طرف سے زیادہ منافع کی تقسیم  کی وجہ سے کمپنی کی دیگر آمدنی میں بھی اضافہ ہوا۔

کمپنی نے سال 2021 کی تین سہ ماہیوں کے دوران 9.85 روپے فی حصص کی مجموعی تقسیم کے ساتھ 3.75 روپے فی حصص کے تیسرے عبوری ڈیویڈنڈ کا بھی اعلان کیا۔

The post فوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2021 کیلئے تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email