پیپلز پارٹی کا دوسرا نام گینگسٹر اور منشیات فروش ہے، سید عبد الرشید

جماعت اسلامی رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا دوسرا نام گینگسٹر اور منشیات فروش ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوا، مظاہرہ جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید پر گزشتہ شب پیپلز پارٹی کے جیالوں کی جانب سے حملے کے خلاف کیا جا رہا ہے، رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔

جماعت اسلامی رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاری میں بسنے والے آج پیپلز پارٹی کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کی غنڈہ گردی کسی سی ڈھکی چھپی نہیں ہے، پیپلز پارٹی کا دوسرا نام گینگسٹر اور منشیات فروش ہے، پیپلز پارٹی نے لسانی بنیاد پر قتلِ عام کیا، پیپلز پارٹی نے 30 سال میں لیاری والوں کا استحصال کیا، پیپلز پارٹی نے لیاری سے تعلیم اور صحت کی سہولیات چھینی۔

سید عبد الرشید نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لیاری پر گینگسٹر مسلط کیے، جیل کی سلاخوں کے پیچھے لیاری کے نوجوان اس لیے ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی نے لیاری میں ان پر گینگسٹر مسلط کیے، اسمبلی میں کئی کئی برسوں تک لیاری کا نام تک نہیں لیا گیا، اسمبلی میں کئی کئی برسوں تک لیاری کی محرومیوں کا تذکرہ نہیں ہوا، پیپلزپارٹی لیاری استحصال کی ذمہ دار ہے، میں نے اسکیم لیاری کے لیے منظور کروائی، سیاسی طور پر ناکام، گینگسٹر کے نام سے مشہور مافیا کو سرگرم کیا، 40 چوروں میں جاوید ناگوری شامل ہیں، کس کس کا نام لوں؟

انہوں نے کہا کہ 40 چور ٹھیکے داروں سے بھتہ لینے لگے، مجبور کیا جاتا ہے کہ پیپلز پارٹی کا جھنڈا لگاؤ گے تو پانی ملے گا، گیس ملے گی، پیپلز پارٹی کے منشیات کا کاروبار چلاؤ گے تو ہی لیاری میں جینے کا حق ملے گا، واٹر بورڈ سے میں نے کنیکشن دلایا، 18 محرم الحرام کو پیپلز پارٹی کے غنڈوں نے کنیکشن کاٹا، تھانے میں انتظامیہ کے ساتھ طے پایا تھا کہ 6 دن میں ترقیاتی کام مکمل ہو جائے گا، 4 ماہ تک کام نہیں ہوا، سب کو روز میں بولتا تھا، پیپلز پارٹی کے غنڈوں نے کل پانی کا کنیکشن کاٹ دیا۔

جماعت اسلامی رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز کی موجودگی میں مجھ پر، کارکنان پر اور علاقہ مکینوں پر حملہ کیا گیا، ایم ایل او کا ساری لیٹر نہیں دیا گیا، مقدمہ درج نہیں کیا گیا، اگر زخمیوں کے معاملے پر کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا تو میں ہزاروں لوگوں کے ساتھ تھانے کا گھیراؤ کروں گا، اے ڈی پی اسکیموں پر جھنڈے لگا کر کام کرنے کا عدالتیں نوٹس لیں۔

The post پیپلز پارٹی کا دوسرا نام گینگسٹر اور منشیات فروش ہے، سید عبد الرشید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email