پاکستان کے معاشی مسائل کے حل کیلئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع ضروری ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی مسائل کے حل کیلئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نعمان کبیر صدر لاہور چیمبر کو مبارکباد دیتا ہوں، دنیا میں کہیں بھی بزنس کی بات ہو وہاں لاہور چیمبر کی بات کرتا ہوں، جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے معاملے پر یورپ کا دورہ کیا ہے۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا یورپی پارلیمنٹ کے 4 نائب صدور سمیت 30 سے زائد اراکین یورپی پارلیمنٹ سے ملاقات ہوئی، دورہ یورپی پارلیمنٹ کے بعد پر امید ہوں، جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا معاملہ حل ہو جائے گا، مزید 10 سالوں کیلئے جس ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع مل جائے گی۔

  انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع سے اب تک 20 ارب ڈالر سے زائد کا فائدہ ہوا، جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے پاکستان کو سالانہ 4 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی مسائل کے حل کیلئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع ضروری ہے، افغان امن کے حوالے سے بھی یورپی اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے، باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کے حوالے سے بھی پاکستان کے موقف کی جیت ہوگی۔

The post پاکستان کے معاشی مسائل کے حل کیلئے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع ضروری ہے، گورنر پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email