عام انتخابات کےدوران بلدیاتی الیکشن قبول نہیں ، مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کےدوران بلدیاتی الیکشن قبول نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ لوگوں کواسلام آباد آنےسے روک رہے ہیں ، اسلام آباد تمہارے باپ کی جاگیرنہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مطالبات جائزہیں یانہیں،احتجاج کرنا انکا قانونی حق ہے ، مظاہرین پرانتہائی ظالمانہ اندازمیں تشدد کیا گیا ، نوازشریف کیخلاف انکا دھرنا ٹھیک تھا،عمران خان کیخلاف ناجائز ہے ، مظاہرین کواحتجاج کاحق دیا جائے، معاملہ قانون کے دائرے میں حل کریں۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ عام انتخابات ہیں ، بلوچستان میں باپ کے ساتھ حکومت نہیں بنائیں گے ، ایک ہی بلدیاتی نظام میں ایک سطح جماعتی اورایک غیرجماعتی ہے ، بلدیاتی انتخابات بائیکاٹ کرنےکاآپشن موجود ہے ، الیکشن کمیشن نےووٹرلسٹوں کی تصدیق شروع کرنے کا کہا ، الیکشن کمیشن کےبیان سے لگتا ہے ووٹرلسٹ مشکوک ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دھاندلی کی پیداوارحکومت ناجائزہے ، ناجائزحکومت کی نگرانی میں بلدیاتی الیکشن کیسےقبول کریں ، دوٹوک مؤقف ہے2018کےانتخابات کوتسلیم نہیں کرتے۔

The post عام انتخابات کےدوران بلدیاتی الیکشن قبول نہیں ، مولانا فضل الرحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email