مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس

مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پرائس مانٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی، سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کے شرکاء کو ملک میں مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1.38 کا فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اور 15 میں استحکام رہا، حکومت کی موثر اقدامات سے 20 کلو آٹا کا تھیلا 1100 روپے میں دستیاب ہے۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے سندھ میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں مہنگا آٹا فروخت ہونے پر تشویش کا اظہار کیا، مشیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں گنے کی کرشنگ کے سیزن کا 15 نومبر سے ہورہا ہے۔

مشیر خزانہ نے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی کہ سندھ میں بھی گنے کی کرشنگ کا سیزن وقت پر شروع کیا جائے، مشیر خزانہ نے گنے کی امدادی قیمت کے حوالے سے اقدامات کی بھی ہدایت کی ہے۔

صوبائی چیف سیکرٹریز کی جانب سے صوبوں میں اشیاء خوردونوش کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

The post مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email