فضائی آلودگی کے سبب سالانہ 70 لاکھ اموات ہوتی ہیں، رپورٹ

فضائی آلودگی، انسان کو پرسکون اور تازہ ہوا میں سانس لینے کا حق نہیں دیتی ہے اور انسان کی موت کا سبب بھی بن جاتی ہے۔

 یہ ایک ایسی آلودگی ہے جس کی وجہ سے فضائی آلودگی کے سبب سالانہ 70 لاکھ اموات ہوتی ہیں۔

اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فضائی آلودگی، غیر صحت مند غذا اور تمباکو نوشی جتنی ہی بیماریاں پھیلانے کا سبب ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کی 90 فیصد سے زیادہ آبادی چار دیواری کے اندر آلودہ فضا میں رہتے ہیں اور دنیا بھر میں لوگ چار دیواری کے اندر کوئلہ، لکڑی اور گوبر کے جلنے سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی کی زد میں رہتے ہیں۔

فکر کی باعث اس لیے بھی ہیں کیوں کہ دنیا بھر کی نصف سے زیادہ آبادی آلودہ فضا میں سانس لے رہی ہے۔

فضائی آلودگی:

فضائی آلودگی ہوامیں موجود وہ مادےیا ذرات ہوتے ہیں، جو کہ انسانی سرگرمیوں کی بدولت فضا کا حصہ بنتے ہیں۔

فضائی آلودگی گیسوں کی زیادتی، زہریلی گیسوں، تابکاری شعاعوں، کیمیائی مادوں، ٹھوس ذرات، مائع قطرات، گرد و غبار اور دھویں وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور یہ انسانی صحت اور ماحول دونوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔

The post فضائی آلودگی کے سبب سالانہ 70 لاکھ اموات ہوتی ہیں، رپورٹ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email