وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت این آئی سی وی ڈی کے بورڈ آف گورنرس کا اجلاس ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت این آئی سی وی ڈی کے بورڈ آف گورنرس کا اجلاس ہوا جہاں اجلاس میں گورننگ باڈی نے چیف فنانشل آفیسر کی سلیکشن کی منظوری دیدی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے این آئی سی وی ڈی کو اپنا نرسنگ اسکول شروع کرنے کی ہدایت دیے دی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گورننگ باڈی نے این آئی سی وی ڈی کو تجربے کار رٹائرڈ نرسز ہائیر کرنے کی منظوری دی،گورننگ باڈی نے این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکیوٹو کمیٹی کو دوبارہ تشکیل کرنے کی اجازت بھی دیدی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گورننگ باڈی نے جو ڈیلی ویجر امپلائیز دو سال مکمل کر چکے ہیں ان کو ریگیوکر کرنے کی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ریگولرائزیشن قانون کے مطابق کی جائے۔

واضح رہے اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، صوبائی اسمبلی راکین، شجیلا لغاری، ڈاکٹر سہراب سرکی، ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی ڈاکٹر ندیم قمر، ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر شاہد رسول، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ آصف جہانگیر، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی و دیگر شریک رہے۔

The post وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email