کراچی ایئرپورٹ پر سی اے اے کا ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے مشقوں کا انعقاد

کراچی ایئرپورٹ پر سی اے اے کی جانب سے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے  فل اسکیل ایمرجنسی مشقوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ منیجر کراچی محمد عمران خان نے کی مشقوں سے قبل میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے قوانین کے تحت ایئرپورٹ پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے مشقیں لازمی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد ہنگامی حالات کومنہ دینے کے لیے تیاری اور ریسپانس ٹائم جانچنا ہے، فل اسکیل ایمرجنسی ایکسرسائز ایئرپورٹ پر کسی بھی حادثے سے نمٹنے کے لیے لازمی ہیں۔

محمد عمران خان نے مزید بتایا کہ پی کے 8303 جہاز حادثے میں بھی سی اے اے کا ریسپانس ٹیم بروقت تھا، حادثے سے نمٹنے کے لیے سی اے اے کی فائربرگیڈ ٹیم جہاز حادثے پر فوری پہنچی اور جہاز میں لگی آگ بجھائی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں 97 افراد افراد جان کی بازی ہارگئے تھے جبکہ  2 محفوظ رہے تھے۔

ایئرپورٹ منیجر کراچی محمد عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی اے اے ایسے جہاز حادثے سے نمٹنے کے لیے آج پھر ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشقیں کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ مشقوں میں سی اے اے، پی آئی اے اور اے ایس ایف سمیت دیگر اداروں کے  ایئرپورٹ پر کام کرنے والے اہلکار حصہ لیتے ہیں۔

The post کراچی ایئرپورٹ پر سی اے اے کا ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے مشقوں کا انعقاد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email