کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، حسان خاور

معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور  نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور  کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ گزشتہ 74 برس سے جاری ہے۔

خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا کہنا تھا کہ آج مودی سرکار اسی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی پستی کو جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر مودی سرکار نے استحصالی قبضے کو نئی شکل دی۔

ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور  کا کہنا تھا کہ غاصبانہ ہتھکنڈے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے میں ناکام رہے ہیں۔

خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا کہنا تھا کہ نئی کشمیری پود عالمی سطح پر اپنی جدوجہد کو نئی جہت سے اجاگر کر رہی ہے، کشمیری عوام کے حق خود ارادیت پر پاکستان کی پالیسی بالکل واضح اور دو ٹوک ہے۔

ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور  کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی بہترین سفارتکاری کے باعث دنیا مسئلہ کشمیر کو سنجیدگی سے لے رہی ہے،عالمی برادری کشمیری عوام کے دکھوں کے مداوے کی لیے عملی اقدامات کرے۔

ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور  کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر شہری کا دل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ آج یوم سیاہ پر پاکستانی عوام کشمیر سے اپنے اٹوٹ تعلق کا اعادہ کرے گی۔

The post کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، حسان خاور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email