پاکستان کی حکومت کشمیریوں کی لازوال قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں، امین خان گنڈاپور

وفاقی وزیر آمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ  پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے جذبے اور لازوال قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کا یوم سیاہ کشمیر کے حوالے اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ کشمیری نو لاکھ مسلح بھارتی افواج کے ظلم و ستم کے سامنے بےخوف کھڑے ہیں، جبکہ کشمیریوں کی انتھک جدوجہد کو جبر سے کچلا نہیں جا سکتا۔

وفاقی وزیر آمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کا کہنا تھا کہ     5 اگست 2019 کا اقدام کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو ختم کرنے کی کوشش ہے، مقبوضہ کشمیر کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی بھارتی کوشش بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

امین خان گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کی کارروائیاں بے دریغ جاری ہے۔

وفاقی وزیر آمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کا کہنا تھا کہ     پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے ناقابل تردید ثبوت کا ڈوزیر دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔

امین خان گنڈاپور کا کہنا تھا کہ  بھارت 5 اگست 2019 کے اپنے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو فوری واپس لے۔

امین خان گنڈاپور کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے جذبے اور لازوال قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر آمور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

The post پاکستان کی حکومت کشمیریوں کی لازوال قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں، امین خان گنڈاپور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email