واٹس ایپ میں وائس میسج بھیجنے سے قبل کیسے سن سکتے ہیں؟ طریقہ جانیں

دنیا بھر میں پیغامات کی تیز ترین ترسیلات کے لئے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جانے والا واٹس ایپ، ایک بہترین ایپلیکیشن ثابت ہوا ہے۔

اس میں موجود فیچرز صارفین کی موجودہ ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائے گئے تھے اہم اس میں کمپنی کی جانب سے وقتاً فوقتاً تبدیلیاں کی جاتی ہیں جو کہ اس فیچر کو مزید آسان اور مقبول بنانے کا سبب بنی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل اس فیچر میں سکیورٹی  پالیسی کے باعث صارفین نے اس کا استعمال بہت کم کردیا تھا جس کی وجہ سے کمپنی کو بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔

لیکن صارفین کے تحفظات کو مدنظر رکتے ہوئے سکیورٹی پالیسی کو فوری طور پر تبدیل بھی کردیا گیا تھا۔

اس ایپلیکیشن میں صرف میسجز کرنے کی سہولت موجود نہیں ہے بلکہ اس کے ذریعے وائس میسج، تصاویر اور ضروری کاغذات بھی بھیجے جاسکتے ہیں۔

اس ایپلیکشن میں میں وائس میسج کرنے کے بعد لوگ ایک بار اسے سنے کے خواہش مند ہوتے ہیں لیکن اس کا طریقہ اکثر لوگوں کو معلوم نہیں ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کو اس فیچر کے کو استعمال کرنے کا بھی طریقہ بتائیں گے۔

طریقہ کار:

واٹس ایپ پر جائیں، جس دوست کو وائس میسج بھیجنا چاہتے ہیں اس کی چیٹ باکس کھولیں، اب مائیک بٹن کو ہولڈ کرتے ہوئے اپنی آواز ریکارڈ کریں۔

وائس پیغام ریکارڈ کرنے کے بعد فوراً ہوم بٹن دبا کر ہوم اسکرین پر چلے جائیں اور پھر دوبارہ وائس ایپ پر آئیں تو وائس میسج ارسال ہونے سے قبل ازخود ڈلیٹ اور سننے کا آپشن فراہم کرے گا۔

صارفین آواز سن کر فیصلہ کرسکتے ہیں یہ وائس پیغام بھیجنے کے قابل ہے یا نہیں، آپ آواز کی رفتار بھی متعین کرسکتے ہیں، اگر وائس میسج ٹھیک سمجھتے ہیں تو سینڈ بٹن دبا دیں۔

The post واٹس ایپ میں وائس میسج بھیجنے سے قبل کیسے سن سکتے ہیں؟ طریقہ جانیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email