کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا رحجان برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 0.91 فیصدرپورٹ کی گئی، جبکہ کوئٹہ میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 0.34  فیصد رپورٹ کی گئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 06 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 355 ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ نئے مثبت کیسز صوبے کے 05 اضلاع سے رپورٹ ہوئے جبکہ صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد32ہزار227ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 31 ہزا 773 ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز صوبے میں کورونا کے  658 ٹیسٹ کئے گئے،  جس میں  324 افراد کے ٹیسٹ کے رپورٹ آنا باقی ہیں۔

The post کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا کیسز میں کمی کا رحجان برقرار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email