پاکستان میں کورونا سے مزید 13 افراد جان کی بازی ہار گئے

عالمی وباہ کی بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں کے باعث ملک بھر میں کورونا سے مزید 13 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 516 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی اوسی نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 کھنٹوں کے دوران ہی  38 ہزار 430 کورونا ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.34  فیصد ہو گئی ہے۔

The post پاکستان میں کورونا سے مزید 13 افراد جان کی بازی ہار گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email