موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان خطرناک تصادم، 2 افراد جاں بحق

تھانہ جھمرہ کے علاقے  سانگلہ روڈ پر   ٹریکٹر  ٹرالی اور موٹرسائیکل کے درمیان خطرناک تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چنڈیاں تلاواں کے رہائشی دونوں بھائی  موٹرسائیکل پر سوار ہوکر فیصل آباد جارہے تھے جبکہ دونوں بھائی کی شناخت  شہرت عباس اور حسن نقوی کے نام سے ہوئی ہے، ایک کی عمر اکتیس دوسرے کی عمر بائیس سال تھی۔

واضح رہے کہ ڈرائیور کے موقع سے  فرار ہونے پر ورثاء کی جانب سے روڈ بلاک کر کے احتجاج شروع کردیا گیا ہے۔

The post موٹرسائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان خطرناک تصادم، 2 افراد جاں بحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email