کون سا وٹامن ہمیں بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے؟

انسان کو  تندرست رہنے کے لیے 13 مختلف اقسام کے وٹامنز  چاہیئے ہوتے ہیں لیکن مارکیٹ میں اتنے سارے وٹامنز اور ملٹی وٹامنز کی دستیابی کی وجہ سے عموماً یہ پتا نہیں چلتا کہ کون سے استعمال کیے جائیں اور کون سی نہیں۔

کچھ ملٹی وٹامنز میں زنک، آئرن اور کیلشیم کی مقدار بھی شامل ہوتی ہے اور یہ سارے اجزاء آپ کو عموماً آپ کی غذا سے مل جاتے ہیں۔

لیکن اگر آپ کے جسم میں خاص طور پر زنک، آئرن یا کیلشیم کی کمی ہے تو اسے آپ ان وٹامنز کے ذریعے پورا کرسکتے ہیں اور وٹامن ڈی کی کمی انسانی صحت کے لئے خراب ہوسکتی ہے۔

وٹامن ڈی، یہ وٹامن انسانی ہڈیوں کی مضبوطی اور نشونما کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے لیکن اسکی کمی ہمیں اور ہمارے جسم کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

وٹامن ڈی ہمارے جسم میں کسی ہارمون کی طرح کام کرتا ہے اور کسی اور وٹامنز کے مقابلے میں وٹامن ڈی کے لئے تمام خلیات ایک ریسیپٹر کی طرح کام کرتے ہیں۔

 آپ اپنے جسم میں اس وٹامن ڈی کی کمی کو سورج کی روشنی کے ذریعے دور کرسکتے ہیں تاہم مارکیٹ میں اس کی ادویات بھی موجود ہیں۔

یہ وٹامن انسانی ہڈیوں کی صحت اور مدافعتی نظام کے لئے انتہائی ضروری ہے لیکن اگر آپ کے جسم میں اس وٹامن کی کمی ہے تو یہ علامات غور سے پڑھیں ۔

The post کون سا وٹامن ہمیں بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email