اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی نااہلی : میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج تاحال جاری نہ ہوسکے

کراچی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی نااہلی کے باعث میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج تاحال جاری نہ ہوسکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی نااہلی،میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج تاحال جاری نہ ہوسکے جبکہ بروقت نتائج جاری نہ ہونے پر ڈھائی لاکھ سے زائد طلباء کو کالجز اور جامعات میں داخلوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تعلیمی بورڈز نے محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے احکامات نظر انداز کر دیے جبکہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے واضح کیا تھا کہ نتائج بروقت جاری کیے جائیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ انجینئرنگ اور میڈیکل گروپ کے طلباء کے نتیجہ بھی تاحال جاری نہ کرسکا ہے جبکہ کراچی اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے بروقت نتائج جاری نہ ہونے پر جامعات نے میٹرک کی بنیاد پر داخلے دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی میٹرک کی بنیاد پر داخلہ دینے کا اعلان کر چکی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے  ایک لاکھ 12 ہزار 5 سو 97 طلباء نتیجے کے منتظر ہیں۔

The post اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی نااہلی : میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج تاحال جاری نہ ہوسکے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email