ہم کورونا کی وجہ سے تھوڑی مشکلات کا شکار رہے، راجہ بشارت

صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ہم کورونا کی وجہ سے تھوڑی مشکلات کا شکار رہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت نے ایک تقریب سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں وکلاء کو یقین دلواتا ہوں کہ پنجاب بھر میں وکلاء کو جماعت کے فنڈز سےگرانٹس جاری کی جائیں گی۔

صوبائی وزیرقانون نے کہا کہ ہم کورونا کی وجہ سے تھوڑی مشکلات کا شکار رہے، میری کوشش رہی ہے کہ وکلاء کے مسائل حل کئے جائیں۔

راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ فروغ نسیم صاحب سے درخواست ہے کہ ہم کوشش کریں کہ وکلاء کے لیے ہاوسنگ سوسائٹیز یا گھر بنا کر دئیے جائیں۔

صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ ہم پنجاب کی سطح پر کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح وزیراعظم ہاوسنگ سکیم میں وکلاء کو شامل کیا جائے۔

واضح رہے اس سے قبل صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ کا اجلاس ہوا تھا جس میں محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں کا جایزہ لیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا تھا کہ محکمہ کے مختلف شعبوں میں اوور لیپنگ ختم کرنے کے لیے قانونی ترامیم کی جائے جبکہ پنجاب ویگارنسی آرڈی ننس 1958 و رضاکار تنظیموں کی رجسٹریشن و کنٹرول آرڈیننس 1961 کو آپ ڈیٹ کیا جائے۔

راجہ بشارت نے یہ بھی کہا تھا کہ صوبہ بھر میں پناہ گاہوں کے قیام و انصرام کے لیے پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی قائم کی جارہی ہے جبکہ بہتر مانیٹرنگ کے لیے محکمہ کے مختلف شعبوں کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل فوری شروع کیا جائے اور مکمل ہونے والی عمارات کو جلد فعال کیا جائے۔

صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی میں سٹاف اور بجٹ کی کمی دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جائے جبکہ زیر تکمیل عمارتوں کی جلد تکمیل اور نئی سکیموں پر کام فوری شروع کیا جائے۔

راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ قصر بہبود اور صنعت زاروں میں خواتین کے مزید کورسز شروع کیے جائیں جبکہ سٹاف کی کیپسٹی بلڈنگ اور آگاہی کے لیے بھی موثر اقدامات کیے جائیں گے۔

The post ہم کورونا کی وجہ سے تھوڑی مشکلات کا شکار رہے، راجہ بشارت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email