‏ وزیر اعظم عمران خان کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

 وزیر اعظم عمران خان کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے میڈل ایسٹ گرین انیٹیٹیو سمٹ کے موقع پر ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں معاشی و تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے، پاکستانی کمیونٹی کے لئے مزید مواقع فراہم کرنے پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے سعودی گرین انیشیٹیو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا۔

ہاد رہے اس سے قبل ریاض میں مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سربراہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ دنیا کے10فیصد ملک 80فیصد ماحولیاتی تبدیلیوں کے ذمےدار ہیں۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ عالمی حدت میں دن بدن اضافہ ہو رہاہے، حکومت پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، 2030 تک پاکستان 60فیصد قابل تجدید توانائی ذرائع پر منتقل کردیا جائے گا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ ماحول کے تحفظ کیلئے ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو ماحولیاتی تحفظ کیلئے 44فیصد سرمایہ کاری کررہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آج دنیا کے مختلف علاقوں میں قدرتی آفات کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان، بھارت، تاجکستان، ازبکستان اور دیگرملک شدید متاثر ہو رہے ہیں، 10بلین ٹری سونامی منصوبے کا مقصد قدرتی طریقے سے ماحولیاتی چیلنجز پر قابو پانا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، 2023تک ایک ارب مینگروز کے درخت لگائے جائیں گے۔

واضح  رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔

 وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کرنے کے بعد مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

وزیراعظم عمران خان کے لئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔

ذرائع کے مطابق جدہ ائیرپورٹ پر سعودی اعلیٰ حکام نے وزیراعظم عمران خان اور وفد کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان تین روزہ سعودی عرب کے دورے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور اقتصادی و تجارتی تعلقات، پاکستانی محنت کشوں کے لیے مواقع پر بھی گفتگوکرینگے۔

دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے منعقدہ تقریب میں بھی شریک ہوں گے اور سعودی کے بڑے سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔

The post ‏ وزیر اعظم عمران خان کی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email