رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق ماہِ اکتوبر کے دوران ملک بھر میں ماسوائے جنوبی پنجاب کے بارش کے پچھلے تمام تر ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں اس سال برفباری بھی اپنے مقررہ اور معمول کے وقت سے پہلے شروع ہوچکی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ماہ اکتوبر کے دوران ملک بھر میں شمال تا جنوب رات کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے انتہائی زائد ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ 100 میں سے 60 فیصد اسٹیشنز پر رات کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے ریکارڈ بھی ٹوٹ چکے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے دوچار ہے ، رواں سال ملک میں موسم سرما کے دوران بارشیں معمول کے مطابق یا تھوڑا زائد برسنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کم ہی رہیں گے۔

The post رواں سال موسم سرما میں کتنی بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email