قطر کے سفیر کی علی زیدی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاکستان میں قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی کی وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی سے ملاقات اسلام آباد میں وفاقی وزیر کے دفتر میں ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی نے خطے کے لیے خاص طور پر میری ٹائم سیکٹر میں اپنے وژن سے آ گاہ کیا۔

 قطری سفیر نے پاکستان کے سمندری شعبے میں گہری دلچسپی ظاہر کی جبکہ قطری سفیر نے وفاقی وزیر کو قطر کے دورے کی  بھی دعوت دی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر علی زیدی نے دعوت قبول کرتے ہوئے مستقبل میں بھی قریبی رابطہ قائم رکھنے پر اتفاق کیا۔

The post قطر کے سفیر کی علی زیدی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email