بابراعظم کو دیکھ کر ٹی وی اسکرین چومنے والے کشمیری شہری کی ویڈیو وائرل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کو گزشتہ روز 10 وکٹوں سے ملنے والی عبرتناک شکست پر پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو دیکھ کر ٹی وی اسکرین چومنے والے کشمیری شہری کی ویڈیو وائرل ہوئی ۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق کشمیر سے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے مداح اور کرکٹ کے متوالے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں گھر میں ٹی وی اسکرین کو چومتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو اپنے گھر کی ٹی وی اسکرین چومتے دیکھا جاسکتا ہے اور وہ بابراعظم کو دیکھ کر اسکرین کو چوم رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر بھی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پاکستان کی فتح پر سری نگر کی سڑکوں پرہونے والے جشن کو دکھایاگیا ہے۔

پاکستان کی بھارت کیخلاف شاندار فتح پر دنیا بھر کے پاکستانیوں کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھی جشن منایا اور ایک بار پھر ثابت کردیا کہ زمین پر قبضہ جس کا بھی ہو،کشمیریوں کے دل صرف اور صرف پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

The post بابراعظم کو دیکھ کر ٹی وی اسکرین چومنے والے کشمیری شہری کی ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email