بھارتی کمنٹیٹر نے میچ کے فاتح کپتان بابراعظم کو  مغلِ اعظم  کا خطاب دے دیا

بھارتی کمنٹیٹر نے پاک بھارت میچ کے فاتح کپتان بابر اعظم کو مغل اعظم کا خطاب دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے گزشتہ روز بھارت کے خلاف بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 اس شکست نے بھارت کے ورلڈ کپ کے کسی بھی ایونٹ میں پاکستان سے ناقابل شکست رہنے کی روایت کو بھی توڑ دیا ۔

 بابراعظم اور محمد رضوان کی بہترین بلے بازی اور شاہین شاہ آفریدی کی بہترین باؤلنگ نے میچ کو یک طرفہ بنادیا   مگراس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میچ کے دوران کئی ریکارڈ جہاں پاش پاش ہوئے وہیں پاکستانی کپتان کی کھل کر تعریف کی گئی ۔

 یہ تعریف بھی بھارتی کمنٹریٹرز کی جانب سے کی گئی ، بھارتی ٹیم کی شکست اور پاکستان کی  فتح کے ساتھ ہی بھارتی کمنٹریٹر نے بابراعظم کو” مغلِ اعظم ” کا خطاب دیدیا ۔

The post بھارتی کمنٹیٹر نے میچ کے فاتح کپتان بابراعظم کو  مغلِ اعظم  کا خطاب دے دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email