ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کو چیلنجز کا سامنا ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کو چیلنجز کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاض میں وزیر اعظم عمران خان نے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بہتر اقدامات کررہا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اشتراک جاری رکھنا ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کو چیلنجز کا سامنا ہے، دنیا کے 10 فیصد ممالک 80 فیصد ماحولیاتی آلودگی کے ذمہ دار ہیں، پاکستان واحد ملک ہے جہاں مینگروز کے درخت ہیں، 2023 تک 1 لاکھ مینگروز کے درخت لگائے جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئلے سے توانائی پیدا کرنے کا کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا، ماحول کے تحفظ کیلئے ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔

The post ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کو چیلنجز کا سامنا ہے، وزیر اعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email