پاک بحریہ میں کمانڈر کراچی کی کمان کی تبدیلی کی تقریب

پاک بحریہ میں کمانڈر کراچی کی کمان کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کمان رئیر ایڈمرل میاں ذاکراللہ جان کے حوالے کر دی۔

 پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق تقریب میں نئے تعینات ہونے والے کمانڈر کراچی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

رئیر ایڈمرل میاں ذاکراللہ جان نے 1990 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا  ، وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں.۔

ریئر ایڈمرل میاں ذاکراللہ جان متعدد کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں، ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہاکہ پاکستان کی اس شاندار فتح پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو میچ جیتنے کی مبارکباد دی گئی ہے۔

چیف آف دی نیول اسٹاف کا کہنا ہےکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، پاک بحریہ اپنی پوری کرکٹ ٹیم کو اس تاریخی فتح پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

The post پاک بحریہ میں کمانڈر کراچی کی کمان کی تبدیلی کی تقریب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email