انشاءاللہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ بھی جیتے گی، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ انشاءاللہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ بھی جیتے گی۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری سرورنے پاکستان کرکٹ ٹیم کو انڈیا کے خلاف ٹی20 میچ میں شاندار جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے سر فخر سے بلند کر دئیے۔
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پوری قوم جیت کی خوشی منا رہی ہے، انشاءاللہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ بھی جیتے گی۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پاکستان کی جیت کی خوشی میں کیک کاٹا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

The post انشاءاللہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ بھی جیتے گی، گورنر پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email