وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی سعودی عرب میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی سے ملاقات سعودی عرب کے دن گیارہ بجے شروع ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پاک سعودی بزنس کونسل کا اجلاس بھی منعقد ہوگا، جس میں دونوں ممالک کے کاروباری افراد شرکت کریں گے۔
پاکستان کی جانب سے مشیر خزانہ شوکت ترین اور حماد اظہر قیادت کریں گے۔
اس کے علاوہ پاک سعودی تجارتی اور کاروباری معاہدے بھی کیے جائیں گے۔
واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان آج مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔
مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ کی میزبانی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کررہے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان سمٹ سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم اجلاس میں موسمیاتی تغیر سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجز کا احاطہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات بھی ہوگی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔
اس مو قع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ اور کابینہ ارکان پر مشتمل اعلیٰ سطح کاوفد بھی ہے۔
یاد رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کرنے کے بعد مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کی۔
وزیراعظم عمران خان کے لئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا۔
ذرائع کے مطابق جدہ ائیرپورٹ پر سعودی اعلیٰ حکام نے وزیراعظم عمران خان اور وفد کا استقبال کیا۔
Prime Minister then proceeded for Ziarat at Masjid Al Nabawi#Pakistan pic.twitter.com/po2SICn71D
— Pakistan Consulate General Jeddah (@PakinJeddah) October 23, 2021
یاد رہےکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کرکے ملک کی ترقی ، خوش حالی کے لیے دعائیں کیں۔
Prime Minister @ImranKhanPTI‘s arrival at King Abdulaziz International Airport, Jeddah. pic.twitter.com/7x83X0BwiY
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) October 23, 2021
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان تین روزہ سعودی عرب کے دورے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور اقتصادی و تجارتی تعلقات، پاکستانی محنت کشوں کے لیے مواقع پر بھی گفتگوکرینگے۔
دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے منعقدہ تقریب میں بھی شریک ہوں گے اور سعودی کے بڑے سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے سے پاک، سعودیہ تعلقات، باہمی تعاون میں مزید وسعت آئے گی۔
The post وزیراعظم آج سعودی عرب میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کرینگے appeared first on .