وزیر اعظم کے لئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا جائے گا

وزیر اعظم عمران خان کے لئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنی اہلیہ، وزیرِ خارجہ شاہ مخدام محمود قریشی، گورنر سندھ عمران اسمائیل، وزیر توانائی حماد اظہر، سفیر پاکستان سمیت وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے بعد مدینہ ایئرپورٹ سے جدہ روانہ ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان اپنی اہلیہ، سفیر پاکستان جنرل بلال اکبر اور وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے جدہ پہنچ گئے ہیں۔

جدہ ائیرپورٹ پر سعودی اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم عمران خان، اور وفد کا استقبال کیا، وزیر اعظم جدہ ائیرپورٹ سے عمرہ ادائیگی کے لئے روانہ ہوں گے، وزیر اعظم عمران خان کے لئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں آج رات قیام کریں گے۔

The post وزیر اعظم کے لئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا جائے گا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email