ڈاہا صاحب سے دیرینہ تعلق اور احترام کا رشتہ تھا، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نشاط احمد خان ڈاہا سے دیرینہ تعلق اور احترام کا رشتہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ رکن پنجاب اسمبلی نشاط احمد ڈاہا صاحب کے انتقال پر دلی رنج ہوا ہے، ڈاہا صاحب سے دیرینہ تعلق اور احترام کا رشتہ تھا۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے باغی ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا آج سوگواران میں ایک بیوہ اور بیٹی کو چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے ہیں، ایم پی اے نشاط ڈاہا کا انتقال ان کی

رہائش گاہ پر ہوا ہے۔
یاد رہے کہ نشاط احمد خان 2018 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے اور بعد میں فارورڈ بلاک کا حصہ بنے، مرحوم تین مرتبہ ایم پی اے اور ایک مرتبہ تحصیل ناظم رہ چکے ہیں، نشاط احمد خان ڈاہا 2008 میں پیپلز پارٹی سے، 2013 میں ن لیگ اور 2018 میں ن لیگ

کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔
نشاط خان ڈاہا بلڈ کینسر کے مرض میں کافی عرصے سے مبتلا تھے اور طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

The post ڈاہا صاحب سے دیرینہ تعلق اور احترام کا رشتہ تھا، عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email