خدمت خلق سے اللہ کی رضا حاصل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، مولانا قاری اللہ داد

تنظیم العلماء پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری حضرت مولانا قاری اللہ داد نے کہا ہے کہ خدمت خلق سے اللہ کی رضا حاصل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق تنظیم العلماء پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری حضرت مولانا قاری اللہ داد صاحب نے سربراہ پی ڈی ایم قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی و سیاسی صورتحال سمیت دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقعے پر مولانا قاری اللہ داد صاحب نے کہا کہ خدمت خلق سے اللہ کی رضا حاصل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں اسلامی قانون اور انصاف کے نظام کے لیے قائد جمیعت مولانا فضل الرحمان صاحب کو حکومتی سطح پر کامیاب ہونا ضروری ہے۔

The post خدمت خلق سے اللہ کی رضا حاصل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، مولانا قاری اللہ داد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email