مسلم لیگ ن کے باغی ایم۔پی۔اے نشاط احمد خان ڈاہا وفات پا گئے

مسلم لیگ ن کے باغی ایم۔پی۔اے نشاط احمد خان ڈاہا وفات پا گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نشاط خان ڈاہا سوگواران میں ایک بیوہ اور بیٹی کو چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پی اے نشاط ڈاہا کا انتقال ان کی رہائش گاہ پر ہوا ہے۔
نشاط احمد خان 2018 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے اور بعد میں فارورڈ بلاک کا حصہ بنے۔
مرحوم تین مرتبہ ایم پی اے اور ایک مرتبہ تحصیل ناظم رہ چکے ہیں۔ نشاط احمد خان ڈاہا 2008 میں پیپلز پارٹی سے، 2013 میں ن لیگ اور 2018 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔
نشاط خان ڈاہا بلڈ کینسر کے مرض میں کافی ارصے سے مبتلا تھے اور طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

The post مسلم لیگ ن کے باغی ایم۔پی۔اے نشاط احمد خان ڈاہا وفات پا گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email