پاکستانی عوام کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں فروخت کرنے کی نئی بولی لگنے جا رہی ہے، حافظ حمداللہ

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں فروخت کرنے کی نئی بولی لگنے جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرنے سے متعلق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ 22 کروڑ عوام اور پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں فروخت کرنے کی نئی بولی لگنے جا رہی ہے۔
پی ڈی ایم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے حوالے تب کیا گیا جب رضا باقر کو اسٹیٹ بینک کا گورنر مقرر کیا گیا۔ گورنر اسٹیٹ بینک آج بھی آئی ایم ایف کا ملازم ہے، ان کی ترجیح پاکستان نہیں بلکہ آئی ایم ایف ہے۔ 22 کروڑ پاکستان میں کوئی کوالیفائیڈ شخص نہیں جو اسٹیٹ بینک کا گورنر بن سکے۔
حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں مصر کی معیشت تباہ ہوئی اب وہی معاشی تباہی کا فارمولا پاکستان میں تین سال سے ازمایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر معاہدہ کرنے سے پاکستان میں مہنگائی کی ایک نئی تباہ کن سونامی آئے گی، یہ معاہدہ قوم اورپاکستان کے لیے معاشی طور پر مادر آف آل بم گر کر ثابت ہو گا اور اس معاہدے سے ملک میں مہنگائی کی ایک نئی خطرناک لہر آئے گی۔
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کی اس خطرناک صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم سڑکوں پر ہے۔

The post پاکستانی عوام کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں فروخت کرنے کی نئی بولی لگنے جا رہی ہے، حافظ حمداللہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email