شاہ رخ خان اہلخانہ سمیت پاکستان منتقل ہونے والے ہیں؟ بڑی خبر سامنے آگئی

پاکستان کے معروف سوشل میڈیا اسٹار وقار ذکا نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ دے دیا۔

وقار ذکا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شئیر کی گئی ہے۔

وقار ذکا نے اپنے ٹوئٹ میں بھارتی اداکار کنگ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے انہیں سر بھی لکھا ہے۔

انہوں نے شاہ رخ خان کو مشورہ دیا کہ وہ بھارت چھوڑ کر اہلخانہ کے ہمراہ پاکستان آجائیں۔

وقار ذکا نے ٹوئٹ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی مینشن کیا اور شاہ رخ خان کو یاد دلایا کہ مودی کی حکومت ان کے خاندان کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں شاہ رخ خان کے خاندان کے ساتھ مودی حکومت کی ناانصافی کی وضاحت نہیں کی۔

واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان منشیات استعمال کرنے اور رکھنے کے الزام میں تقریباً ایک ماہ سے گرفتار ہے۔

 

The post شاہ رخ خان اہلخانہ سمیت پاکستان منتقل ہونے والے ہیں؟ بڑی خبر سامنے آگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email