وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ مسجد النبی پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان اپنی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ مسجد النبی پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری اور نوافل کی ادائیگی کی، روضہ رسول ﷺ کو خصوصی طور پر کھولا گیا ہے، وزیر اعظم نے تمام عالم اسلام ، امت مسلمہ اور پاکستان کی امن و سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔

وزیر اعظم عمران خان روضہ رسول ﷺ پر دو زانو، مؤدبانہ انداز میں بیٹھے رہے۔

The post وزیر اعظم عمران خان وفد کے ہمراہ مسجد النبی پہنچ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email