جب ن لیگ برسرِ اقتدار تھی تو عوام کو سکون میسر تھا، سیاسی و سماجی شخصیت قادر بخش کلمتی

سیاسی و سماجی شخصیت قادر بخش کلمتی نے کہا ہے کہ جب ن لیگ برسرِ اقتدار تھی تو عوام کو سکون میسر تھا۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی و سماجی شخصیت قادر بخش کلمتی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی اور تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی تبدیلی کے نعرے سے متاثر ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی و سماجی شخصیت قادر بخش کلمتی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کی تقریب جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال گڈاپ ملیر پہنچے تو دیکھو دیکھو شیر آیا شیر آیا کے نعرے شروع ہو گئے۔
قادر بخش کلمتی کا کہنا تھا کہ میں بھی تبدیلی کے نعرے سے متاثر ہو کر تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا۔ تحریک انصاف نے 50 لاکھ مکان بنانے کا وعدہ کیا تھا، انہوں نے گھروں کو بنایا نہیں بلکہ مسمار کیا۔
سیاسی و سماجی شخصیت کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کا بحران موجود ہے، جب ن لیگ برسرِ اقتدار تھی تو عوام کو سکون میسر تھا۔
اننوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے دور میں توانائی کے شعبے میں 40 منصوبے شروع کیے، پنجاب یونیورسٹی میں صوبہ بلوچستان کو 100 فیصد اسکالرشپ کا کوٹہ دیا، آٹھ موٹروے تعمیر کیں، کراچی میں امن و امان کا قیام لائے۔ پر امن کراچی نواز شریف کی مرہون منت ہے۔
قادر بخش کا کہنا تھا کہ آج سے تحریک انصاف سے راہیں جدا ہیں۔ احسن اقبال سے درخواست ہے کہ مسلم لیگ برسرِ اقتدار آ کر ملیر کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں کیونکہ ملیر کے رہائشیوں کو آج بھی سوئی گیس کی بندش کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز اور شہبازشریف ملیر کا دورہ کریں، ہم فقیدالمثال استقبال کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس تقریب میں ملیر کی مختلف برادریوں کے سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ اور صوبائی جنرل سیکریٹری سابق مشیر خزانہ مفتاح اسمعیل، رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی، نہال ہاشمی، علی اکبر گجر سمیت دیگر رہنما نے تقریب میں شرکت کی۔

The post جب ن لیگ برسرِ اقتدار تھی تو عوام کو سکون میسر تھا، سیاسی و سماجی شخصیت قادر بخش کلمتی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email