قومی ٹیم یاد رکھے کہ لاکھوں دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم یاد رکھے کہ لاکھوں دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ یاد رکھیں لاکھوں دل آپ کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور لاکھوں لوگ  آپ کے لیے دعا کر رہے ہیں۔

اس سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے ہزاروں بے بی اسٹپ لیکر اپنی کرکٹ کو کھڑا کیا تھا پھر بھی ہمارے جذبات اور محنت کی بے قدری کی گئی۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نیوٹرل وینیو پر نہیں جائیں گی، جبکہ میزبان مقام ہمارا ملک ہی ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم سے مشورہ کرتے رہیں، مگر دنیا سے رشتے نہیں توڑ سکتے کیونکہ حالات سب کو پتہ ہیں، حالات اچھے نہیں ہیں ۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے تھا جو کہ نہیں کیا گیا، اگر ٹیمیں ایک دوسرے کی مدد نہیں کریگی تو مایوسی بڑھے گی۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ تھرٹ کو شیئر کیے بغیر یہ سب کرنا ہمارے لیے بہت مشکل ہے جبکہ ہمارے فینز اور ایجنسیاں جاننا چاہتی ہیں تھرٹ تھا کیا ؟

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایشین بلاک کیساتھ تعلقات استوار کریگا، کیونکہ یہ اب ضروری ہے۔

The post قومی ٹیم یاد رکھے کہ لاکھوں دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، رمیز راجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email