پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے پاس سپر اسٹار بننے کا موقع ہے، فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے پاس سپر اسٹار بننے کا موقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہردی نے پریس کانفنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے پاس سپر اسٹار بننے کا موقع ہے اور جو سب سے اچھا کھیلے گا، وہ قوم کا ہیرو ہو گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ دوبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیم کے تمام کھلاڑی کھیلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں پاکستانی ٹیم کل بھارت کو ہرائے اور خوشیاں دے ، ہم بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، وہ ہم سے کھیلنے سے بھاگتے ہیں ، مسئلہ بھارت میں مودی سرکاری کا ہے، عالمی میڈیا بھی یہ تسلیم کرتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عمران خان کی حکومت میں اب تک 16 ہزار اوور سیریز پاکستانیوں کو دنیا بھر کے جیلوں سے رہائی ملی ہے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ میں ریکارڈ ہمیشہ بنتے ہی ٹوٹنے کیلئے ہیں ، ہم کل ورلڈکپ میں بھارت کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا ریکارڈ توڑنے کیلئے بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بھی محنت کرنا ہوگی ، سرفراز احمد اور شعیب ملک سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں جو سپن بولنگ کے خلاف بہت خوب کھیلتے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس مرتبہ بھارت کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف میچ بھی اہمیت کا حامل ہے ، ہم دونوں میچز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔

The post پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے پاس سپر اسٹار بننے کا موقع ہے، فواد چودھری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email