پوری دنیا میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بڑھی بلکہ پوری دنیا میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یونائیٹڈ کرسچین ہسپتال کا دورہ کیا، ایڈمنسٹریٹر یوسی ایچ عمران ٹائیٹس اور ایم ایس ڈاکٹر آکاش میتھیو نے ہسپتال کے آپریشنل امور پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یوسی ایچ میں گائینی، آئی، میڈیکل، جنرل سرجری، ڈائیلاسز، ڈائگناسٹک لیب، ڈینٹل اور فزیو تھراپی طبی سروسز دی جاتی ہیں، آئی سی یو ایمرجنسی 24 گھنٹے فعال رہتی ہے، یوسی ایچ کو قیامِ پاکستان کے وقت تعمیر کیا گیا تھا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ یوسی ایچ میں ایشیا کی سب سے پہلی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی، زیادہ تر طبی سہولیات مفت جبکہ بعض پر معمولی چارجز وصول کیے جاتے ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ہسپتال انتظامیہ کو بہترین طبی سہولیات فراہمی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوسی ایچ کے ایشوز کو وزیر صحت کے سامنے رکھیں گے، ٹرانسفر پوسٹنگ کے ایشوز بھی جلد حل ہوجائیں گے۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بار بار بات کرتا ہوں اپوزیشن ہمارا چیلنج نہیں ہے، اپوزیشن جماعتیں اندرونی طور پر ایک آڈیالوجی نہیں، گڈ گورنینس ہمارا بڑا چیلنج ہے، مہنگائی پر قابو پانا بھی بڑا چیلنج ہے، عام آدمی کا مسئلہ سیاست نہیں بلکہ مہنگائی ہے، مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بڑھی بلکہ پوری دنیا میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، یورپ گیا تو جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی توسیع کے لیے بھر پور کوشش کی، کسی ملک کے خلاف 659 پارلیمنٹرین نے پاکستان کے مخالف ووٹ دیا صرف 6 ارکان نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا، افغانستان کے مسئلے پر بحث میں بھی پاکستان کے مخالف ووٹنگ ہوئی، مشکل حالات کے باوجود جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے 30 سے زائد ارکان پارلیمنٹرین نے حمایت کا یقین دلایا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں سے جتنی جلدی ہوسکے بات چیت کرنی چاہیے، جب بھی کسی کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا تو مزاکرات کے لیے کردار کیا۔

The post پوری دنیا میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، گورنر پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email