اداکارہ غنیٰ علی کا شوہر سے متعلق اہم انکشاف

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ غنیٰ علی نے اپنے شوہر سے متعلق ایک انکشاف کیا ہے ۔

اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں پوسٹ کی گئی تصویروں پر متعدد کمنٹس میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ اُن کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ایک بیٹے کے والد بھی ہیں۔

غنیٰ علی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر سوال جواب کا ایک سیشن رکھا تھا جس میں اُن سے مداحوں کی جانب سے متعدد سوالات پو چھے گئے جبکہ ایک مداح نے یہ بھی پوچھ ڈالا کہ اُنہیں پتہ چلا ہے آپ کے شوہر شادی شدہ ہیں ، کیا وہ تا حال شادی شدہ ہیں یا طلاق یافتہ ہیں؟

جس کا جواب دیتے ہوئے غنیٰ علی نے لکھا کہ اُن کے شوہر طلاق یافتہ ہیں۔

واضح رہے کہ غنیٰ علی کی جب سے شادی ہوئی ہے اُنہیں زیادہ تر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے شوہر سے متعلق تنقید کا سامنا ہی رہتا ہے۔

 

The post اداکارہ غنیٰ علی کا شوہر سے متعلق اہم انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email