مہنگائی کے اثرات کم کرنےکی کوشش کررہےہیں ، فرخ حبیب

وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مہنگائی کےاثرات کم کرنےکی کوشش کررہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عالمی سطح پراشیاء کی ترسیل متاثرہوئی ہے ، خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کیلئےاقدامات کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کےساتھ دیرینہ تعلقات ہیں ، مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں دنیابھرمیں ہوئی ہے ، خیبرپختونخواکےتمام خاندانوں کوہیلتھ کارڈفراہم کرچکےہیں ، سندھ میں حکومت کاقیمتوں پرکوئی کنٹرول نہیں ہے۔

وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ایک دوسرے کیخلاف احتجاج کررہی ہیں ، اپوزیشن کااحتجاج ٹوپی ڈرامہ ہے۔

اس سے قبل وزیر مملکت فرخ حبیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرڈیننس پارلیمنٹ میں آئےگا ، تجاویزدینی ہیں تودےدیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ کرپشن کرپشن ہوتی ہےایک روپےکی ہویاایک ارب کی ، نیب آرڈیننس میں ترمیم کےذریعےپارلیمنٹ کومزیدمضبوط کیا ، نیب اوراحتساب کومزیدمضبوط کریں گے ، ہم نےجعلی دستاویزات جمع کروائے نہ ہی جھوٹےبیانات دیے۔

 وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا تھا کہ نوازشریف اورمریم نوازایون فیلڈکیس میں سزایافتہ ہیں ، شہبازشریف کومشاورت کابہت شوق ہے ، آپ سےمشاورت کی فرمائش ہم پوری نہیں کرسکتے ، شہبازشریف پر7ارب روپےٹی ٹیزکاکیس چل رہاہے ، پاپڑ،ریڑھی اورکباڑیوں نےانکےاکاؤنٹس میں پیسےبھیجے ، شہبازشریف اورانکےاہلخانہ پرنیب کیسزہیں۔

فرخ حبیب نے کہا تھا کہ ن لیگ نےکرپشن اورمنی لانڈرنگ کی ، ان کی کرپشن پرفلمیں بھی بنی ہوئی ہیں ، کرپشن سےرنگےہاتھ کس اندازسےہمیں سبق سکھارہےہیں ، این آراوکےپیچھےچھپنےوالےکبھی احتساب کےحق میں نہیں تھے ، اپوزیشن والےنیب کوناکام ادارہ بناناچاہتےتھے ، پروٹیکشن آف اکنامی ایکٹ 1999کےذریعےڈاکاڈالاگیاتھا۔

 انہوں نے کہا تھا کہ نیب آرڈیننس پرتنقید کرنےوالے1999کےایکٹ پرشرمندہ ہوں ، اپوزیشن نےنیب آرڈیننس میں ترامیم کیلئے34تجاویزدیں ، اپوزیشن کی تجاویزاین آراوکیلئےتھیں۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا تھا کہ اپوزیشن کی تجاویزسےنیب کےپاس اختیارات ہی نہ رہتے ، یہ توکہتےہیں جب تک مشاورت جاری ہےنیب بندکردیں۔

The post مہنگائی کے اثرات کم کرنےکی کوشش کررہےہیں ، فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email