وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے استعفیٰ سے متعلق خبر میں صداقت نہیں، لیاقت شاہوانی

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے استعفیٰ سے متعلق خبر میں صداقت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال کا استعفیٰ تاحال موصول نہیں ہوا ہے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے استعفیٰ سے متعلق خبر میں صداقت نہیں ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نجی چینلز پر چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں ہے اور ہمیں ابھی تک جام کمال کے استعفیٰ سے متعلق کوئی خبر نہیں آئی ہے۔

The post وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے استعفیٰ سے متعلق خبر میں صداقت نہیں، لیاقت شاہوانی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email