ترک اداکار کی بارباروس کے سیٹ سے نئی تصویر وائرل

دُنیا بھر میں مقبول تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی تاریخی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین آلتان کی نئی تاریخی سیریز بارباروس کے سیٹ سے لی گئی تصویر وائرل ہوگئی ہے۔

ترک اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر بارباروس کے سیٹ سے لی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویرکو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے جس پر اب تک اس پوسٹ کو اِن کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں سمیت 5لاکھ 57ہزار سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔

اس سے قبل انگین آلتان کی اہلیہ نیسلیشے الکوچلر نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے اپنے شوہر کا ہاتھ تھاما ہوا تھا۔

نیسلیشے الکوچلر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنے شوہر کی اس تاریخی سیریز میں اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اُنہیں انگین آلتان پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ انگین آلتان کی یہ نئی تاریخی سیریز ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل پر 16ستمبر سے نشر ہونا شروع ہوئی ہے۔

The post ترک اداکار کی بارباروس کے سیٹ سے نئی تصویر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email